جموں: حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے شری امرناتھ پوتر گھپا کی طرف جانے والے ضلع گاندربل کے بالتل اور ضلع اننت ناگ کے چندن واری روٹس کو مرمت، دیکھ ریکھ اور دوسرے انتظامات کے لئے بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے حوالے کیا ہے ۔پرنسپل سکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ (آر ایںڈٰ بی) شلیندر کمار نے اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ۔