نیویارک: امریکہ میں انسداد بھوک کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ اسکولوں میں طلبہ کو مفت کھانے کی فراہمی کے چائلڈ نیوٹریشن ویورزکے عنقریب ختم ہونے سے بچوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔اور بچے بھوکے رہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 میں شروع کیا گیا، فیڈرل فری اسکول میلز پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا اور دیگر غذائی امداد دی جاتی ہے۔