واشنگٹن ۔ 10 نومبر (ایجنسیز) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کی وجہ سے لاحق ہو چکے خطرات کے پیش نظر انسداد ڈرون سسٹم کی تیاری کو تیز تر کرے گا۔ تاکہ اس ڈرون حملے روکنے کے نظام کی بنیاد پر زیادہ موثر اقدامات کر سکے۔ یہ اطلاع پیر کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ متعدد امریکی اداروں بشمول ٹرانسپورٹیشن ، پینٹاگون، توانائی اور محکمہ انصاف نے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تاکہ موجود انسداد ڈرون استعداد اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا جا سکے اور غیر ملکی ڈرونز سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔فیڈرل ایوی ایشن کے سینیئر عہدے دار لیام مکینا نے اس سلسلے میں خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا اس ادارے نے پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ لگ بھگ ایک ہزار بار رابطہ کاری کی ہے تاکہ انسداد ڈرون سسٹم کو بروئے کار لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اس سلسلے میں تیزی سے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس سسٹم کی استعداد کار کا اچھی طرح جائزہ لے سکے اور بعد ازاں اسے باضابطہ طور پر زیر استعمال لائے۔ اگرچہ ہم متعلقہ حکام کے ساتھ پہلے روز سے جڑے ہوئے ہیں۔سکیورٹی ایجنسیز کئی قسم کے دفاعی نظام استعمال کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ ہم اس سمت میں پراسس کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر برائے کار لا سکتے ہیں۔ یاد رہے پچھلے ماہ ہی امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر غیر مجاز ڈرونز کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سسٹم لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔خیال رہے عام طور پر غیر مجاز ڈرونز سے مراد دوسرے ملکوں کے ڈرونز ہوتے ہیں۔
امریکی حکام نے ڈرون طیاروں کی 400 فٹ سے اونچی پرواز پر پابندی لگا رکھی ہے۔ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحد ایک سمندری میل شمال کی طرف ہے۔ماہ اپریل میں ایوی ایشن اور پینٹا گون نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت حکومت کو ہائی انرجی لیزر کے ذریعہ ڈرون طیاروں کو روکنے اور نشانہ بنانے کی اجازت دی تھی۔ تاکہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر ڈرونز کی پرواز روکی جاسکے۔ پینٹاگون کے مطابق ہر ماہ تقریباً 1000 ڈرون امریکی سرحد کی طرف میکسیکو سے آتے ہیں۔