امریکہ میں 83 لاکھ تارکین وطن گرین کارڈ کے منتظر

   

حیدرآباد21 مئی ۔ (سیاست نیوز) دنیا کے مختلف ممالک کے 83لاکھ تارکین وطن گرین کارڈ کے منتظر ہیں اور ان کی درخواستیں مختلف مراحل میں زیر التواء ہیں۔ امریکی حکام کی جاری تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں امریکی ایمگریشن حکام کے پاس زیر التواء درخواستوں کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی کہ مختلف ممالک کے 83لاکھ افراد کی گرین کارڈ درخواستیں زیر التواء ہیںجن میں مختلف زمرہ کے ویزا کے حامل شہری شامل ہیں۔ 2022کے اعداد و شمارکا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ امریکی شہریوں کے قریبی افراد خاندان جو امریکہ میں مختلف ویزا پر مقیم ہیں اپنے گرین کارڈ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان شہریوں کو جنہیں امریکہ میں مستقل سکونت کا استحقاق ہے وہ درخواستوں کی یکسوئی کے منتظر مختلف ویزوں پر مقیم ہیں اور اب حکومت نے گرین پر حد کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا جاریہ سال بڑی تعداد میں گرین کارڈ کی اجرائی عمل میں آ سکتی ہے۔ خاندان کی بنیاد پر گرین کارڈس کیلئے جلد حکام اقدامات کا آغاز کرکے درخواستوں کی یکسوئی کو یقینی بنائیں گے۔م