امریکہ میں بزرگ شہری کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان کوایوارڈ

   

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیور مور میں مقامی پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو 72 سالہ بزرگ شہری کی جان بچانے پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، لیورمور میں ایک 72 سالہ شہری فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگئے اور اسی دوران بلال شاہد نامی ایک پاکستانی نوجوان شہری اپنی فیملی کے ساتھ وہاں سے گزرہے تھے۔اس پاکستانی نوجوان نے جب ایک بزرگ شہری کو بے ہوش پڑے دیکھا تو رْک کر مدد کرنے کے لیے پہنچ گئے۔بلال شاہد نے دیکھا کہ بزرگ شہری کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے اور ان کی نبض بھی رْکتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے تو فوراََ میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ہیلپ لائن پر فون کیا اور شہری کی نازک حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بلال شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’بزرگ شہری کی جان بچانا میرے لیے ایک اعزاز تھا‘۔ مقامی پولیس نے بزرگ شہری کی جان بچانے میں فوری مدد کرنے پر بلال کو انعام دینے کا اعلان کیا۔ایوارڈ کی تقریب 9 مئی کو لیورمور سٹی کونسل میں ہوگی۔