نیویارک : برطانوی شہزادہ ہیری کے امریکی ویزا کی قانونی حیثیت پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس کی گونج نہ صرف امریکی عدالتوں میں سنائی دے رہی ہے بلکہ سیاسی ایوانوں میں بھی یہ موضوع شدت اختیار کر رہا ہے۔یہ معاملہ مزید سنجیدہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی انتخابی مہم کے دوران بارہا کہا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ ہیری کے ویزا کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔