امریکہ میں طیارہ حادثہ ،3 ہلاک

   

اسپرنگ فیلڈ۔29جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الینوائے کے علاقے اسپرنگ فیلڈ میں دو انجن والا پائپر ایرو اسٹار مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔