واشنگٹن ۔ 20 ڈسمبر (ایجنسیز) امریکہ میں 250 سال سے جاری پینی (ایک سینٹ) بنانے پر بندش کے کھلنے بعد پینی کی نیلامی کروڑوں ڈالر میں ہوئی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق اسٹاکس باؤرز گیلریز کے زیرِ انتظام ہونے والی نیلامی میں 3 سینٹ کے 232 سیٹ 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئے۔ مزید یہ کہ امریکی ٹکسال کے بنائے گئے آخری 3 سکے 8 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئے جبکہ بولی جیتنے والے کو ان سکوں کی ڈائز بھی ملیں گی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹاکس باؤرز کے سربراہ جان کریلجیوچ کا کہنا ہے کہ وہ 40 سال سے سکوں کی نیلامی کرتا آ رہا ہوں اور اس سے قبل ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ایک سینٹ کا سکہ پینی پہلی بار 1793 ء میں ڈھالا گیا تھا، اس وقت اس سکے سے بسکٹ کا ایک پیکٹ یا پھر کینڈی خریدی جا سکتی تھی۔
