امریکہ میں ملزم طالبعلم کو گن تحفہ میں دینے پر والد پر بھی فردِ جرم

   

نیویارک : امریکی عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے پر والدین کی گرفتاری اور ان کوسزا سنانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا۔ امریکی ریاست جارجیا میں گزشتہ ہفتہ اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں گرفتار ہوئے 14 سالہ طالب علم پر سنگین قتل کی فردِ جرم کے ساتھ ساتھ اس کے والد کولن گرے پر بھی غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے 14 سالہ طالب علم پر بطور بالغ فرد، فردِ جرم عائد کرتے ہوئے والدین کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ والد نے فائرنگ کے واقعہ میں استعمال ہونے والی گن بچے کو تحفہ میں دی تھی۔