واشنگٹن: طبی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ منکی پاکس پر کنٹرول کھو رہا ہے اور اندیشہ ہے کہ یہ ملک بھر میں بڑی وباء بن جائے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا نظم و نسق منکی پاکس کو وباء بننے سے روکنے کیلئے اقدامات میں سستی برت رہا ہے۔ کورونا وائرس پہلے ہی امریکہ میں تباہی مچا چکا ہے۔ دنیابھر میں سب سے زیادہ مریض اور سب سے زیادہ اموات امریکہ کے ہی ہیں۔