واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کرنے پر غور شروع ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی مضبوط امیدوار ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے مجوزہ ناموں کی سمری منگوالی ہے۔ امیدواروں میں خلیل ہاشمی اورعرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی کے نام شامل ہیں۔خلیل ہاشمی کو پہلے ہی روس کیلئے سفیر مقرر کیا جا چکا ہے، انہیں امریکہ میں سفیر مقرر کئے جانے پر روس میں نیا سفیر بھیجا جائے گا۔سفیر خالد خان جمالی ماسکو میں نئے سفیر کے امیدوار ہوں گے۔جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان نبیل منیر، روس سے شفقت علی خان کا نام بھی امیواروں میں شامل ہے۔
ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی حدبندیاں متعارف
نیویارک : ٹوئٹر صارفین کے لیے عارضی طور پر نئی حدبندیاں متعارف کرادی گئیں۔ کمپنی مالک ایلون مسک کے مطابق تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں 10 ہزار تک پوسٹ پڑھ سکیں گے۔ غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس ہولڈر ایک دن میں ایک ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔ نئے غیرتصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں صرف 500 پوسٹ پڑھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ڈیٹا تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا تھا۔