امریکہ میںحراست میں لئے گئے تقریباً 10 ہزار ہندوستانی : رپورٹ

   

Ferty9 Clinic

نیشنل اور پبلک سکیورٹی کیلئے خطرہ ، 871 ہندوستانی امریکہ سے خارج
نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نیشنل سکیورٹی یا پبلک سکیورٹی کیلئے خطرہ کے طور پر دیکھے جانے والے تقریباً 10 ہزار ہندوستانیوں کی شناخت کرکے ان کو 2018 ء میں حراست میں لیا تھا۔ اس سرکاری رپورٹ کے مطابق ان 10 ہزار افراد میں سے 831 کو امریکہ سے باہر نکال دیا گیا۔ ایمگریشن انفورسمنٹ، گرفتاریاں، حراست اور باہر بھیجنا اور منتخب آبادی سے جڑے مدعے، والی اس رپورٹ کو سرکاری جوابدہی دفتر نے تیار کیا ہے۔ امریکی ایمگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ یا آئی سی ای کے ذریعہ حراست میں لئے جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد 2015 ء سے 2018 ء کے درمیان دوگنی ہوگئی ہے۔ آئی سی ای نے 2015 ء میں 3532 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔ 2016 ء میں 3913 ، 2017 ء میں 5322 اور 2018 ء میں 9811 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی ای نے 2018 ء میں 831 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر بھیجا۔ 2015 ء میں 296 ، 2016 ء میں 387 اور 2017 ء میں 474 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 ء میں آئی سی ای کے ذریعہ ہندوستانیوں کو ایڈمنسٹریٹیو گرفتاری کی تعداد 317 تھی جو 2016 ء میں بڑھ کر 390 ، 2017 ء میں 536 اور 2018 ء میں 620 ہوگئی۔ رپورٹ یے مطابق 2015 ء میں جہاں آئی سی ای کے ذریعہ لوگوں کو حراست میں لینے اور باہر کرنے کی 121870 مہم چلائے گئی۔ وہیں 2018 ء میں ان کی تعداد بڑھ کر 1,51,1497 ہوگئی۔ آئی سی ای کے لوگوں کو حراست میں لینے کے اعداد و شمار بھی دکھاتے ہیں کہ 2016 ء سے 2018 ء کے درمیان ٹرانس جینڈر اور حاملہ لوگوں کی تعداد بڑھ گئی جبکہ 2017 ء سے 2018 ء کے دوران معذور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔