امریکہ نے 2002 ء میں 877 ارب ڈالردفاعی اخراجات پرصرف کئے: رپورٹ

   

اسٹاک ہوم: ایک دفاعی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق عالمی فوجی و دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ان کا حجم 22 کھرب 40ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ( ایس آئی پی آر آئی ) کی سالانہ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل آٹھویں سال عالمی دفاعی اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ بڑھ کر تقریباً ساڑھے 22 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں یورپی دفاعی اخراجات میں 13 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا، یہ 30 سال میں دفاعی اخراجات میں اضافہ کی سب سے تیزرفتار شرح ہے۔ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس کی زیادہ تر وجہ روس کا یوکرین پر حملہ ہے، تاہم ممکنہ روسی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر دیگر ممالک نے بھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔تھنک ٹینک کے مطابق 2022 میں یوکرین کے دفاعی اخراجات چھ گنا بڑھ کر 44 ارب ڈالر ہوگئے۔ دفاعی اخراجات کا یہ حجم خام ملکی پیداوار ( جی ڈی پی ) کے 34 فیصد کے مساوی ہے۔