امریکہ کی تائیوان کو فوجی تکنیکی امداد کی منظوری

   

واشنگٹن ۔ امریکہ تائیوان کو 108ملین ڈالر مالیت کی فوجی تکنیکی امداد دے گا۔ پینٹاگون نے تائیوان کو ممکنہ فوجی امداد کی منظوری دیدی۔ پنٹگان کا کہنا ہے تائیوان نے امریکا سے فوجی تکنیکی مدد کی درخواست کی ہے۔ ٹینکوں، جنگی گاڑیوں کے پرزے اور لاجسٹک سپورٹ کا کہا گیا۔ ممکنہ فوجی امداد تائیوان کو ہتھیاروں، گاڑیوں اور جنگی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔تائیون کی وزارت دفاع کا کہنا ہے توقع ہے امریکہ کے ساتھ فوجی امداد کا معاہدہ ایک ماہ کے اندر موثر ہوجائے گا۔ چین سے بڑھتے خطرات کے باعث ہتھیاروں کی دیکھ بھال بہت اہم ہے۔