امریکہ کی چین کی مذہبی پالیسی پر تنقید کیخلاف احتجاج

   

ہانگ کانگ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکہ کے اپنی مذہبی پالیسی کے خلاف تنقید کا سخت نوٹ لیتے ہوئے احتجاج درج کروایا۔ امریکہ نے چین کی مخالف مسلم اور مخالف تبتی بدھ اقلیت پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ ہانگ کانگ نے وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں ٹام براؤن بیک کی تقریر کے اقتباسات درج کئے گئے ہیں جن میں چین کی مذہبی پالیسی پر تنقید کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کی وزارت خارجہ نے اِس تبصرے پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔ حکومت چین کا کہنا ہے کہ ژن ژیان میں اُس کے تربیتی ، فنی کیمپ قائم ہیں۔