امریکہ جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو 1.2 ارب ڈالرکی فوجی امداد دے چکا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کیصد ولودومیر زیلینسکی کا عرب میڈیا کو دیے گئے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی جارحیت کامقابلہ کرتے ہوئے 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم روس سے جنگ جاری رکھیں گے۔ دوران انٹرویو یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ روس یوکرین آئندہ مذاکرات یروشلم میں کرائے جائیں ۔یوکرینی صدر نے مغرب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے پر مغرب کوانسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑیگا۔خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔