واشنگٹن 7مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی الا سکا ریاست میں کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقامی وقت کے مطابق رات 9:33 بجے اور 14 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 5.4تھی ۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 9.3کلومیٹر نیچے پایا گیا۔