امریکہ ۔ طالبان مذاکرات کا تازہ ترین مرحلہ انتہائی اہم

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ساتواں اور تازہ ترین امن مذاکرات کا مرحلہ جو امریکہ اور طالبان کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے انتہائی اہم ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے آج کہاکہ مذاکرات کا دوسرا دن زلمے خلیل زاد کی وسط ایشیاء کی مملکت قطر کے دورے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا قطر میں طالبان نے اپنا ایک سیاسی دفتر قائم کر رکھا ہے۔ طالبان کے ترجمان شاہین نے کہاکہ دونوں فریقین ٹھوس نتائج کے متمنی ہیں اور معاہدات کی تفصیلات کا ایک مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ جس کے تحت 20 ہزار سے زیادہ امریکی اور ناٹو افواجافغانستان سے واپس طلب کرلی جائیں گی۔ موجودہ جنگ میں امریکی فوجیوں کی طویل ترین مدت تک قیام کا سابق ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ توقع ہے کہ معاہدات کے تحت اِس بات کی طمانیت فراہم کی جائے گی کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرے گا اور دنیا بھر میں اُن کے حملوں کی مذمت کرے گا۔ ہفتہ کے دن منعقدہ مذاکرات کے مرحلہ کو امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ جاری رکھا جائے گا۔ دونوں فریقین سودے بازی کے ذریعہ باہمی اختلافات کی یکسوئی کرلیں گے۔ وزیر خارجہ امریکہ مائیک پامپیو کو اُمید ہے کہ افغانستان کی جنگ کے سلسلہ میں یکم ستمبر تک کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔ مذاکرات میں طالبان شرکت کررہے ہیں اور ان کا آغاز گزشتہ ستمبر میں ہوا تھا اور یہ کسی کرشمے سے کم نہیں۔ نائب وزیر خارجہ مائیکل کوگلمین نے کہاکہ ولسن سنٹر میں یہ مذاکرات منعقد ہورہے ہیں جن میں نمایاں پیشرفت دیکھی جارہی ہے۔