واشنگٹن : امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا۔امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کے فروخت کے سمجھوتوں کے دائرہ کار میں سعودی عرب کے ہاتھ 3،05 بلین ڈالر مالیت کے، پیٹریاٹ میزائل اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ، 2،25 بلین ڈالر مالیت کے ٹرمینل بلند ارتفاع کے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹمTHAAD کی فروخت کی جائے گی۔پینٹاگون سے منسلک ‘دفاعی سکیورٹی و تعاون ایجنسی’ DSCA کے مطابق مذکورہ اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کے ساتھ سعودی عرب کی انوینٹری میں 300 عدد پیٹریاٹ میزائل کا اضافہ ہو گا۔سمجھوتے کے دائرہ کار میں متحدہ عرب امارات کو، 2 عدد THAAD فائرنگ اسٹیشن، 2 عددTHAAD ٹیکٹیکل آپریشن سسٹم اور 96 عدد میزائل فروخت کئے جائیں گے۔اسلحے کی فروخت کے 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے سمجھوتوں کا، امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ مذاکرات کی طرف واپسی کے اشاروں کے بعد طے پانا مرکزِ توجہ بنا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ،ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ شکل میں دستبردار ہو گیا تھا لیکن موجودہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں ہونے کا اظہار کر رہی ہے۔