واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔جے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔