اسٹاک ہوم : امریکی بمبار طیاروں نے پہلی بار سویڈن میں لینڈنگ کی ہے، ان طیاروں نے ناٹو مشقوں میں حصہ لیا۔ امریکی فضائیہ کے دو ’بی ون بی لانسر‘ طیارہ 19 جون کو شمالی سویڈن کے لولیا کیلکس ایئرپورٹ پہنچے۔ ایئرفورس ترجمان لوئیس لیون نے کہا کہ ہم بمبار ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ مشق کر رہے ہیں جس میں فضائیہ اور فوج دونوں شامل ہیں۔ سویڈن نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ ناٹو رکن بننے سے قبل ہی فوجی اتحاد کو اپنی سرزمین پر اڈے فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔