امریکی جنگی جہاز ہفتہ میں دوسری بار بحیرہ جنوبی چین میں

   

واشنگٹن : امریکی بحریہ کا ایک جنگی بحری جہاز اس ہفتہ میں دوسری بارہفتہ کے روز متنازعہ اسپریٹلی جزائر کے قریب کھڑاکیاگیا۔ امریکہ باقاعدگی سے بحیرہ جنوبی چین میں فریڈم آف نیوی گیشن آپریشن چلاتا ہے ، جو چین اور دیگر دعویداروں کی جانب سے راستے پر لگائی گئی پابندیوں کو چیلنج کرتاہے ۔ امریکی بحریہ نے چین کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے امریکی میری ٹائم آپریشنز کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے ۔ امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے ایک بیان میں کہا، پیپلس ریپبلک آف چائنا (پی آرسی)، ویتنام، تائیوان، ملائیشیا، برونائی اور فلپائن ہرکوئی اسپریٹلی جزائر کے کچھ یا تمام حصوں پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتے ہیں۔