واشنگٹن : 22اپریل ( یو این آئی ) امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔پنٹگان نے امریکی صدر کے مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردیں، یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ میں بحری جہازوں، جیٹ طیاروں اور گولڈن ڈوم کے لیے 750 ارب ڈالر شامل ہیں۔ایران جنگ میں بے دریغ استعمال کے باعث امریکہ کیلئے میزائلوں کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیاامریکی دفاعی بجٹ میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز پر 74 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، اسپیس ڈیفنس پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔(S/W)