امریکی ریاست میئن میں پہلی بار مسلمان میئر منتخب

   

آگسٹا: امریکی ریاست میئن میں پہلی بار ایک مسلم خاتون کو بحیثیت میئر منتخب کرلیا گیا۔ 53 سالہ دیتا دہلک صومالیہ سے نقل مقام کرکے امریکا آئی تھیں۔ وہ 2018 ء میں ساؤتھ پورٹلینڈ سٹی کونسل میں پہلی سیاہ فام اور مسلم خاتون کے طور پر بھی نامزد کی جاچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میئن ریاست کی 90 فیصد آبادی گوروں پر مشتمل ہے۔ ساؤتھ پورٹلینڈ کے دیگر ارکان نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر دہلک نے کہا کہ لوگوں کو ہمیشہ آپ سے کچھ نہ کچھ ہچکچاہٹ رہے گی ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ختم ہوجائے گی۔