امریکی شہریت 5ملین ڈالر میں!ٹرمپ کے ہاتھوں افتتاح

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے ایک ویب سائٹ کا افتتاح کیا جس کے ذریعہ لوگ امریکہ کی مستقل شہریت خرید سکتے ہیں ۔جی ہاں! امریکہ کی مستقل شہریت کے خواہشمند افراد اب 5 ملین ڈالرز کے عوض گولڈن ویزے کیلئے ’ ٹرمپ کارڈ ڈاٹ جی او وی ) کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ’ ٹروتھ‘ پر لکھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان سے گولڈ ویزاہ کے حصول سے متعلق پوچھ رہے تھے کہ کس طرح وہ لوگ دنیا کے عظیم ملک اور مارکٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ٹرمپ نے اپریل میں اپنے جہاز ’ ایئر فورس ون‘ میں پہلی مرتبہ اس ویزے سے متعلق اعلان کیا تھا ۔