امریکی طیارہ شمالی کیرولینا کے ایک گھر پر گر پڑا ، دو افر اد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ہوپ ملس (امریکہ) ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک واحد انجن کا امریکی طیارہ شمالی کیرولینا کے ایک مکان پر گر پڑا جس سے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب مکان میں مقیم ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ یہ سیویلین طیارہ آدھی رات کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ سرکاری ہائی وے پر طلایہ گردی کرنے والی پولیس پارٹی نے اس کا انکشاف کیا۔ پائلٹ اور ایک مسافر برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ مکان میں ساکن ایک شخص کو نازک حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا۔