امریکی ہوٹل میں فائرنگ دو ہلاک

   

سان فرانسسکو : امریکی ریاست اوریگن کے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایمبیسی سویٹس ہوٹل میں آج علی الصبح دو بجے پیش آیا۔ پورٹ آف پورٹ لینڈ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے لیکن ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔