نیویارک : امریکی ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی میں فائرنگ سے 1 خاتون ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، یونیورسٹی میں ایک اسکول کی تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں فائرنگ ہوئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک 3 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر موجود افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کی تقریب کے باہر 2 خواتین کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ 2 خواتین کے درمیان جھگڑا گاڑی پارک کرنے پر ہوا، جس میں گولیاں چل گئیں۔