اموات میں اضافہ کے باوجود کرونا وائرس کے متعلق عائد تحدیدات میں ایران نے کی نرمی

,

   

تہران۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری نیوز ایجنسی ائی آر این اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے عائد اپنے کچھ امتناعات میں نرمی پیدا کی ہے‘ جبکہ ملک میں اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 151تک تھی۔

کم نقصان والے کاروبار جیسے پرنٹنگ ہاوز‘ کپڑوں کی دوکانیں اور کتابوں کے شاپس تہران کے علاوہ دیگر صوبہ جات میں 11اپریل کے رو ز اپنی سرگرمیاں بحال کردیں گے‘ روحانی نے ائی آر این اے کے حوالے سے کہا قومی ردعمل ٹاسک فورس کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے اعلان کردہ تمام احکامات کی پابجائی کی جائے گی۔روحانی نے کہاکہ درالحکومت تہران میں کم نقصان والی سرگرمیوں کو 18اپریل سے بحالی کے لئے منظوری دی جائے گی۔

ایک ایسے وقت میں یہ اعلان کیاگیا ہے کہ ملک میں نئے 151اموات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد3603تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویثرن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے وزرات صحت کے ترجمان کائنوش جہان پور نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں 2483کرونا وائرس کے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کرونا وائرس کے متاثرین کی جملہ تعداد 58,226تک پہنچ گئی ہے۔

روحانی نے کہاکہ وزرات صحت اور وزرات انڈسٹری‘ کانکنی اورصنعت کے درمیان سی او وی ائی ڈی 19سے مقابلے کے فیصلے کے متعلق کوئی عدم تعاون طئے نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کوئی کسی حصہ سے کچھ بھی غیر ملکی میڈیا سے کہہ دیا ہے تو اس کو بڑھاچڑھاکر معاملے کوپیش کیاگیا ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صحت اور معاشی سرگرمیوں کو کسی اور پر عائدکرنے کی بات غلط ہوگی