حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی ای دیاکر راؤ نے کہاکہ مرکزی وزراء امیت شاہ اور کشن ریڈی کی طرف سے منایا گیا تلنگانہ لبریشن ڈے بُری طرح فلاپ ہوگیا کیوں کہ عوام نے بی جے پی کے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ دیاکر راؤ نے کہاکہ بی جے پی قائدین کی تلنگانہ سے محبت جھوٹی ہے۔ تلنگانہ کو مرکزی فنڈس سے محروم رکھا گیا ہے۔