امیت شاہ دوبارہ دواخانہ میں شریک

,

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک بار پھر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں طبی تشخیص کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔ایمس کے ذرئع نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ مسٹر شاہ کو پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیکل چیک اپ کے لئے ایک یا دو دن کے لئے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے ۔خیال رہے امیت شاہ کو گزشتہ مہینے 2 اگست کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گروگرام کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کورونا کو شکست دینے کے بعد 14 اگست کو گھر آگئے تھے لیکن بعد میں وائرس سے متعلق صحت کی پریشانی کی وجہ سے 18 اگست کو بھی انہیں ایمس میں داخل کرایا گیاتھا۔