حیدرآباد19اگست (سیاست نیوز) بی جے پی نے منگوڑ کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے 21 اگست کو دورہ کا اہتمام کیا ۔ چیف منسٹر 20 اگست کو منگوڑ میں جلسہ کریں گے جبکہ 21 اگست کو امیت شاہ کا جلسہ عام ہوگا۔ امیت شاہ نئی دہلی سے سہ پہر 340 بجے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 4.25 بجے منگوڑ پہنچیں گے۔ 4.35 بجے تا 4.50 بجے امیت شاہ سی آر پی ایف عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ شام 4.50 بجے تا 6.00 بجے شام جلسہ میں شرکت کریں گے۔ شام 7.30 بجے تک راموجی فلم سٹی کا دورہ کریں گے ، وہاں سے شمس آباد نووٹل ہوٹل میں بی جے پی قائدین کا اجلاس منعقد کریں گے ۔ امیت شاہ کی موجودگی میں کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ رات 9.40 بجے امیت شاہ نئی دہلی واپس ہوں گے۔ ر