ہوم منسٹر امیت شاہ نے اتوار کے روز ان قیاس آرائیوں پر روک لگادیا جو بی جے پی کے چیف منسٹر نتیش کمار کی زیر قیادت جے ڈی(یو) کے متعلق تھیں اور کہاکہ ریاست میں این ڈی اے کی دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت تشکیل پائے گی
ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ ”آنے والے دنوں میں یہاں بہار میں الیکشن ہیں۔ تیش کمار جی کی قیادت میں این ڈی اے دوتہائی اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی مگر یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ ہمیں مودی جی کی قیادت میں کویڈ19کے خلاف مقابلہ کرنا ہے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ ریالی الیکشن ریالی نہیں ہے مگر یہ ریالی کرونا وائر س سے مقابلے کے لئے لوگوں کو متحدہ کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے“۔
ہوم منسٹر نے یہاں تک کہا کہ یہ ریالی انتخابی نہیں ہے مگر اپنے خطاب میں انہوں نے اوری‘ پلواماں اور شہریت ترمیمی قانون کا ذکر ضرور کیا۔انہوں نے کہاکہ ”ایک وقت تھا جب کوئی بھی ہمارے سرحد میں گھس جاتا تھا‘ ہمارے سپاہیوں کے سر کاٹ کر لے جاتا اور دہلی کے دربار پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔ ہمارے وقت میں اوری اورپلواماں پیش آیا‘ بی جے پی حکومت تھی جس نے ائیر اسٹرائیک اور سرجیکل اسٹرائیک کئے تھے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”مودی جی نے شہریت ترمیمی قانون لایا۔ اس قانون نے ہندوستان میں پناہ گزینوں کا احترام کیا اور انہیں شہریت فراہم کی ہے“۔
لاک ڈاؤن کے نفاذ کے پیش نظر مہاجرین کو درپیش بحران کے متعلق بتاکرتے ہوئے مذکورہ ہوم منسٹر نے کہاکہ شارمک ٹرینوں سے حکومت نے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے 1.25کروڑ مہاجرین کو اپنے مقام پر پہنچانے کاکام کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”جب تمام انتظامات انجام دیدئے گئے‘ قرنطین مراکز قائم کردئے گئے‘ پھر یکم مئی سے ٹرینیں ہی چلائی گئی تھیں۔ اس کا نام شارمک ٹرین رکھاگیاتاکہ مہاجرین کو خراج دیاجاسکے۔
مودی حکومت نے لگ بھگ1.25کروڑ مہاجرین کو ان کے گھر پہنچنے کاکام کیاہے۔شاہ نے کہاکہ 85فیصد اخرجات مرکزی حکومت اور 15فیصد اخراجات ریاستوں نے برداشت کئے ہیں