امیت شاہ کی چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات چیت

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ 27 اکتوبر (پریس نوٹ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج آندھرا پردیش میں پیش آئے حالیہ واقعات پر سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات چیت کی۔ تلگودیشم ذرائع کے بموجب امیت شاہ نے چندرا بابو نائیڈو سے فون پر اس لئے بات کی چونکہ کشمیر کے دورہ کے باعث امیت شاہ چندرا بابو نائیڈو کو ملاقات کا وقت نہیں دے سکے تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے موجودہ حالات سے امیت شاہ کو واقف کروایا اور الزام عائد کیا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔