امیتابھ بچن نے یاد کئے اپنی جوانی کے دن، بس اسٹاپ پر خوبصورت لڑکیوں کو دیکھا کرتے تھے۔

,

   

ممبئی: بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن نے چھوٹے پردہ کا عظیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ (کے بی سی) کے دوران اپنی جوانی کے ایام یادکئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوبصورت لڑکیو ں کو دیکھنے کیلئے بسوں میں سفر کیا کرتے تھے۔ جب وہ طالب علم تھے۔انہوں نے کہا کہ میں تین مرتی علاقہ میں رہا کرتا تھا او رکالج جانے کیلئے روزانہ بس پکڑا کرتے تھے۔ یہ بس پارلیمنٹ ہاؤز اور کناٹ پیلس سے گذرتے ہوئے میرے کالج پہنچتی تھی۔

میگا اسٹار مسٹر بچن نے بتایا کہ اس سفر کے دوران خصوصا کناٹ پیلس علاقہ میں خوبصورت لڑکیو ں کا ہجوم رہتا تھا۔ میں انہیں دیکھا کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں بعد میں نے جس کالج سے گرائجویٹ کی تکمیل کی ہے میں اس خوبصورت لڑکی سے ملاقات کیا جو ان کے ساتھ ان دنوں میں میرے ساتھ بس میں سفر کیا کرتا تھا۔اس عورت نے بتایا کہ میں تمہیں روزانہ بس اسٹاپ کے پاس دیکھا کرتی تھی۔ تم لڑکیوں کو دیکھ لیتے ہوئے کھڑے رہتے تھے۔اس عورت نے مزید بتایا کہ میں بس اسٹاپ پران پران (جو ایک بالی ووڈ اداکار رہ چکے ہیں) کا انتظارکیا کرتی تھی۔