امیتابھ نے اپنی 3.5 کروڑ قیمتی رالس رائل فینٹم کار فروخت کردی

   

امیتابھ بچن نے اپنی کروڑہا روپیوں کی کار رالس رائل فینٹم فروخت کردی ہے۔ بتاتے چلیں کہ پروڈیوسر ودھوونود چوپڑہ نے رالس رائل فینٹم سال 2007 میں فلم ’’ایکلیوے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کو گفٹ کیا تھا۔ ودھوونود چوپڑہ امیتابھ کے کام سے اتنے متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے یہ کار امیتابھ کو تحفہ میں دی تھی۔ اس وقت اس کار کی قیمت 3.5 کروڑ روپے تھی۔ بگ بی نے حال ہی میں اسے میسور کے ایک ٹاپ بزنسمن کو فروخت کیا ہے حالانکہ اس کار کا سودا کتنے میں ہوا ہے اس کا خلاصہ ابھی تک نہیں ہوا۔ امیتابھ بچن فینسی کاریں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے پاس کئی شاندار کاروں کا کلکشن ہے جس میں مرسیڈیز یس کلاس، رینج اوور، بنٹلے سٹی، منی کاپر اینڈ لکسیس، یس یووی جیسی کاریں شامل ہے بگ بی 2 نومبر کو لکی مانتے ہیں۔ ان کی پیدائش کی تاریخ کا جوڑ بھی 2 ہی ہے۔ ان کی سبھی کاروں کے نمبرس میں بھی 2 کا ہندسہ ضرور ہوتا ہے، لکیس یس یووی ان میں سے سب سے مہنگی کار ہے جس کی قیمت 2.32 کروڑ ہے۔ ہم اپنے قارئین کو بتادیں کہ رالس رائل کی فینٹم وی سیریز 2003 میں لانچ ہوئی تھی لیکن سال 2017 میں کمپنی نے اسے بند کردیا۔ اس کے صرف 10 ہزار ماڈل ہی مارکٹ میں لانچ کئے گئے تھے۔ ذاتی طور پر انہوں نے رالس رائل فینٹم کا کافی استعمال کیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ بچن ٹھگس آف ہندوستان میں عامر خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم باکس آفس پر کچھ کمال دکھا نہیں پائی تھی جب بگ بی سجائے گھوش کی فلم ’’بدلہ‘‘ میں نظر آئے تو دھوم مچانے لگے۔ بدلہ کے بعد امیتابھ بچن کے پاس برہمااسترا جیسی فلم بھی ہے۔