٭ جیہ بچن نے پولیس کو فون کرکے شکایت کی کہ ان کے مکان ’جلسہ ‘ کے باہر رات کے وقت موٹر بائیک کی ریسنگ کے ذریعہ شور اور ہنگامہ کیا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے وہ اس کا شکار ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے بنگلہ کے قریب ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے لیکن اُس وقت تک بائیکرس فرار ہوچکے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعہ بائیک کے نمبرس معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔