امید کی ایک حقیقی علامت۔ ائیکیا کی پرکنگ لاڈ کا عید کی نماز کے لئے استعمال۔ ویڈیو

,

   

ائیکیا کی اس فرخدالی کو ان لائن کافی ستائش مل رہی ہے اور کئی لوگ اس کو ”خوبصورت‘فروغ دینے والا‘اوربے پناہ خوبصورت“ قراردے رہے ہیں

برلن۔مغربی جرمنی کی کے ائکیا اسٹور کی ان لائن رہنے والے لوگوں کی جانب سے کافی ستائش کی جارہی ہے جس نے اپنا کار پارکنگ کی جگہ کو مقامی مسجد کے لئے سماجی دوری کی برقرار ی کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کے واسطے دیدی تھی۔

کیونکہ کرونا وائرس کی وجہہ سے سماجی دوری پر کئی لوگ عمل کررہے ہیں

ویٹزیلر کی ایک مسجد میں رپورٹس کے مطابق کہاگیاتھا کہ اگر وہ فرنک فورڈ کے قریب میں ائکیا کی فی الحال عدم استعمال ہونے والی پارکنگ کو کمیونٹی کے مقام پر کے طور استعمال کرنے کا استفسار کیامگر مثبت جواب کی انہیں امید نہیں تھی۔

چونکا دینے والی بات یہ رہی کہ مذکورہ مسجد کو ہری جھنڈی ملی اور 800کے قریب مسلمان سماجی دوری کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کرسکے۔

مذکورہ مسجد کمیٹی نے برسرعام ائکیا انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کو ٹوئٹر بھی پوسٹ کیا”ہم مقامی پولیس اور مقامی عوامی احکامات کے درفتر اور مذکورہ ائکیا انتظامیہ‘

بھائیو ں اور تمام لوگوں جنھوں نے عید کی نمازکے لئے غیرمعمولی تعاون کیاہے ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں“۔

سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے والے ویڈیوز او رفوٹوزمیں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں لوگ ماسک پہن کر عید کی نمازا دا کررہے ہیں

ائیکیا کی اس فرخدالی کو ان لائن کافی ستائش مل رہی ہے اور کئی لوگ اس کو ”خوبصورت‘فروغ دینے والا‘اوربے پناہ خوبصورت“ قراردے رہے ہیں