چینائی ۔25 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک اچانک اور بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے ۔ اسمبلی میں سی جوزف وجے کی قیادت والی تمل ناڈو حکومت کو اعتماد کے ووٹ کے دوران مدد فراہم کرنے اور اینٹی ڈیفیکشن لا کے تحت نااہلی کے خطرے کا سامنا کرنے کے چند ہی دنوں بعد پیر کے روز آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم کے تین باغی اراکینِ اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور حکمران جماعت ‘تملگا ویٹری کژگم’ میں شامل ہو گئے ۔ دوسری طرف، مزید پانچ باغی اراکین اسمبلی نے معافی نامہ جمع کروا کر دوبارہ ای پی ایس (ایڈاپڈی پلانی سوامی) کیمپ سے وفاداری کا اعلان کر دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے تین اراکین اسمبلی میں مدورانتکم سے مرگدھم کماراول، پیروندورائی سے جے کمار اور دھاراپورم سے ستیا بھاما شامل ہیں۔