انتخابات کے بعد ایران کی ’فوجی جارحیت‘ میں اضافہ : ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 23 نومبر (ایجنسیز) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران زیادہ جارح ہو گیا ہے اور وارننگ دی کہ اگر مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو وہ نئے سال کے آغاز پر ایران کے خلاف فوجی حملے کر سکتے ہیں۔ امریکی ٹرمپ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کا رویہ زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں ٹرمپ کی حریف جماعت ڈیموکریٹس کو نمایاں کامیابی ملی تھی اور امریکی سینیٹ اور کانگریس دونوں میں اس کی اکثریت ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل دو پیش گوئیاں کی تھیں اور ان کے بقول دونوں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس جیت گئے تو اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی آئے گی، جو واقع ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق ایران بھی اپنے حملوں میں زیادہ جارحانہ ہو جائے گا، اور ایسا بھی ہوا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک سال سے زائد عرصے میں کسی بھی وقت کے مقابلے میں زیادہ ڈرون اور میزائل داغے، تاہم ان کے بقول تمام کو مار گرایا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی رہنما ڈیموکریٹس کو کمزور، غیر مؤثر اور ملک کو تباہ کرنے والا سمجھتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔