انتخابی دوڑ میں سوناک نے شمولیت کا اعلان کردیا

   

لندن : سابق برطانوی چانسلر رشی سْونک نے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی سْونک کا کہنا ہے کہ برطانیہ عظیم ملک ہے لیکن اسے گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو درست اور پارٹی کو متحد کر کے ملک کے لییکچھ اچھاکرنا چاہتا ہوں۔خبر کے مطابق، رشی سْونک کو پہلے ہی 130 ٹوری ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل ہے، وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 100 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بننے کے لیے پیر کو دن 2 بجے تک متعلقہ کمیٹی سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔