کریم نگر۔ چپہ ڈنڈی ایم ایل اے سنکے روی شنکر نے کہا کہ انتظامیہ کی آسانی کے لیے نئی گرام پنچایتیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے اتوار کو گنگادھر منڈل منگاپیٹہ گرام پنچایت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے مسائل کے حل کے لیے بڑی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ (پراکرتی ونم) قدرتی جنگل، سیگریگیشن شیڈ، (وای کونٹا دھامم) سمشاں گھاٹ، مشن بھگیرتھا اور دیگر فلاحی اسکیمیں حکومت کے ذریعے گاون میں شہر کے برابر کی جا رہی ہے۔
د ھرم پوری میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد
جگتیال : ضلع جگتیال میں اسمبلی ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کوئلہ ایشور کے حلقہ اسمبلی دھرم پوری منڈل میں ایم ا یل اے رولنگ کرکٹ کپ کا انعقاد بگارم منڈل کرکٹٹیمے کی شرکت پر منڈل کوآپشن ممبر محمد عبدالرحمان نے بگارام کرکٹ ٹیم کو اپنی جانب سے کرکٹ بیاٹ کا تحفہ دیا اور اس ٹورنمنٹ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔