حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : حضرت دولھے پاشاہ قبلہؒ آغا پورہ کی صاحبزادی محترمہ محمودہ سلطانہ زوجہ جناب عبدالحفیظ شریف مرحوم ساکن مسجد توپ خانہ کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بستی نبی کریم عیدگاہ میر عالم میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ میر عالم میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9849471550 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر یسین علی خاں سینئیر سائنٹسٹ اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر ولد جناب احمد علی خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 اگست کو بعد نماز مغرب مسجد اجالے شاہؒ میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9390767472 ۔ 8019525667 پر ربط کریں ۔۔