حیدرآباد ۔ 19 اگست (راست) جناب خواجہ عارف الدین غوری عرف نسیم عارفی ولد نبی غوری کا ہفتہ 19 اگست کی دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج ہی بعد عشاء مدینہ مسجد بانونگر واٹر ٹینک روڈ سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان منیب عمران غوری، راشد فرحان غوری، نجیب عرفان غوری اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177748202، 9848980483 پر ربط کریں۔
00 جناب تلاوت علی ولد جناب طیب علی مرحوم مؤظف آئی جی منٹ حیدرآباد کا بروز جمعرات 17 اگست 2023ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قطب شاہی آصف نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700302191 یا 9700884417 پر ربط کریں۔
00 محترمہ افسر جہاں بیگم زوجہ الحاج محمد فخرالدین مرحوم کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ 18 اگست کو نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کلاں میں ادا کی گئی اور تدفین جمال کنٹہ قبرستان قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد کلاں میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9121570253 پر ربط کریں۔
00 محمد افضل محی الدین کی صاحبزادی معراج رضوانہ ساکن سلیم نگر کالونی کا بروز ہفتہ 19 اگسٹ 2023 صبح انتقال ہوگیا۔ اسی دن بعد عصر نماز جنازہ مسجد صدیق قمر افضل نگر میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ بروز اتوار 20 اگسٹ کو فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977109707 یا 9700841974 پر ربط کریں۔