انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (راست) جناب مرزا رحمت بیگ ولد جناب بسم اللہ بیگ مرحوم کا بعمر 83 سال اتوار یکم ؍ اکٹوبر 2023ء کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ معروف کرکٹ کوچ کے اچانک انتقال پر کرکٹ کے حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ 2 اکٹوبر کو بعد فجر مسجد ٹین پوش ریڈہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارس وی وی ایس لکشمن، ارشد ایوب اور کئی دیگرنے اظہارتعزیت کیا اور نامور کرکٹ کوچ کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9398349600 پر ربط کریں۔
00 جناب عبدالستار ساکن فلک نما کا مختصرسی علالت کے بعد آج صبح خانگی دواخانہ مغلپورہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد عائشہ فاروق نگر فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد کویلی رعیتو بازار فلک نما میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9959580025 پر ربط کریں۔
00 جناب ذاکر حسین ولد جناب شیخ امام الدین مرحوم کا 2اکٹوبر 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حرا معین باغ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین حافظ بابا نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد حرا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8143653452 یا 9985445829 پر ربط کریں ۔
00 الحاج جناب سید معین ولد سید علی مرحوم ساکن اویسی کالونی عیدی بازار کا ہفتہ /30 ستمبر کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار یکم اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد ابراہیم اویسی کالونی عیدی بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ عیدی بازار ، ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9347154433 یا 9502043659 پر ربط کریں ۔