حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب عبدالستار ولد جناب عبدالرحیم ساکن شیورام پلی کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز فجر مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9652565852 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین عابد ولد محمد زین العابدین مرحوم جرنلسٹ ساکن وجئے نگر کالونی کا 4 اکٹوبر 2023 ء کو بوجہ ہارٹ اٹیک اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9700202300 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد امین الدین خاں ولد محمد غیاث الدین خاں ساکن املی بن افضل باغ یاقوت پورہ کا 3 اکٹوبر 2023 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر کالی مسجد دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مقبرہ عظمت جاہ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ زیارت 6 اکٹوبر کو بعد عصر کالی مسجد دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849298939 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ غوث النساء بیگم زوجہ نواب سید اسحاق حسن قادری مرحوم کا چہارشنبہ 4 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 5 اکٹوبر کو بعد نماز فجر جامع مسجد عبدالرزاق ، ترپ بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد عبدالرزاق ترپ بازار میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247182917 ۔ 9247860900 پر ربط کریں ۔۔