انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید رضوان حسین موسوی ولد جناب سید واجد حسین موسوی حال مقیم سعودی عرب جدہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ادارہ ملیہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ اہلیہ اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849984308 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اعجاز علی ولد جناب سید رحمن علی مرحوم کا بہ عمر 48 سال 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد خورد منکھال میسرم میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 14 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد سید احمد علی شاہ نقشبندیؒ المعروف مسجد خورد منکھال میسرم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074446152 ۔ 9390890996 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب قادر محی الدین جدی ولد جناب عثمان علی جدی مرحوم کا 13 اکٹوبر 2023 کو اٹلانٹا یو ایس اے میں انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے (1)3128107786 یو ایس اے یا 9989272182 پر ربط کریں ۔۔