انتقال

   

حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (راست) جناب عبدالباسط عرف معظم کا 21 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اہلحدیث فتح دروزہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم مولانا محمد عبدالباری صدیقی جامعیؔ کے خالہ زاد بھائی تھے۔ پسماندہ گان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9246263212 یا 9553478038 پر ربط کریں۔
٭٭ اہلیہ محترمہ حضرت سید شاہ قبول اللہ محمد محمد الحسینی الحسنی چشتی البرقی مزمل بادشاہ (حال مقیم لندن یوکے) 21 اکتوبر ہفتہ کو طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 اکتوبر بعد نماز مغرب ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید شاہ نور اللہ حسینی فیصل بادشاہ اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9052459996 پر ربط کریں۔