حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : ممتاز شائخ و سلسلہ قادری کے معروف روحانی بزرگ حضرت سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پاشاہ ( قلعہ گولکنڈہ ) کے برادر خرد حضرت سید شوکت علی شاہ قادری موظف ملازم آر آئی ایس و سابق صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد عثمانیہ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ کا 23 نومبر بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد اختری قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان حضرت جمالی کنٹہ قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں محل مبارک کے علاوہ دو صاحبزادگان جناب سید رحمت علی شاہ قادری ، جناب سید منصور علی شاہ قادری اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری نے پڑھائی اور حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے دعائے مغفرت کی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد اختری ، قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد نجیب الدین ساکن سعید آباد ولد جناب محمدمصلح الدین مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ دفتر کمشنر آف پولیس پرانی حویلی و سابق اسسٹنٹ سکریٹری آندھرا پردیش ( متحدہ ) حج کمیٹی کا جمعرات 23 نومبر 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 نومبر کو بعد نماز جمعہ مسجد حاجی لعل محمد صاحب ؒ کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تیغہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 25 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب ؒ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849405156 یا 9704771687 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عبدالرحمن عرف رئیس ولد محمد عبدالکریم مرحوم کا آج اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7981019623 یا 9704141074 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد حامد فرزند محمد یوسف مرحوم ساکن نامپلی کا 24 نومبر 2023 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 25 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد یوسفینؒ درگاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9030873429 یا 8639063121 پر ربط کریں۔