انتقال

   

حیدرآباد 12 ڈسمبر ( راست ) جناب محمد عبدالقدیر موظف جی آر ای ایف ( ڈیفنس ) کا آج منگل کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد بخاری شاہ سعید آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان مستعد پورہ میں عمل میں آئے گی ۔مزید تفصیلات فون 9381378702 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
ll محترمہ آصفہ نسرین اہلیہ سید سعید الدین کا 11 ڈسمبر پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد مصطفی معین باغ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 14 ڈسمبر کو مسجد مصطفی معین باغ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849023153 پر رابطہ کریں۔